ملتان: کالج میں شادی کی تقریب منعقد کرانے پر پرنسپل کوفارغ کر دیا گیا
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان کے کالج میں شادی کی تقریب منعقد کرانے پر پرنسپل منیر احمد رزمی کو فارغ کردیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مخدوم رشید کے پرنسپل نے ہفتے کو طلبا کی چھٹی کرکے ایک سیاسی شخصیت کے بھائی کی شادی کی تقریب کالج میں منعقد کرائی خبر چلنے پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے منیر احمد رزمی کوپرنسپل کے عہدے سے فارغ کردیا۔ ڈائریکٹر کالجز نے بھی پرنسپل کوفارغ کرنے سے متعلق رپورٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کو بھجوا دی۔ طلبا نے محکمہ تعلیم کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیاہے۔