• news

”پورا بل متنازعہ ہے“ مسلم لیگ ن کا احتساب بل کی قومی اسمبلی میں مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار) مسلم لےگ(ن) نے قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف کے آج ہونے والے اجلاس مےں قومی احتساب بل کی متنازعہ شقوں پر مزےد بحث کے بجائے سارے بل کو متنازعہ قرار دےتے ہوئے قومی اسمبلی مےں بل کےخلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا فےصلہ کےا ہے، مسلم لےگ(ن) کی مخالفت کے باوجود پیرکومجلس قائمہ مےں قومی احتساب بل منظور کرتے ہوئے متنازعہ شقوں کا آج جائزہ لےنے کا فےصلہ کےا گےا تھا۔ مسلم لےگ(ن) کی مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف کی رکن انوشہ رحمنٰ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس قائمہ مےں قومی احتساب بل کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، تمام شقوں پر ہمارے اعتراضات کے باوجود اس کی منظوری دےدی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بل کو قومی اسمبلی مےں منطوری کےلئے پےش کےا گےا تو ہم بھرپور مزاحمت کرےں گے، اب مجلس قائمہ مےں اس پر کوئی بات نہےں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن