• news

کابل: انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل پر راکٹ حملے‘ امریکی جاسوس طیارے نے میزائل داغ دیا‘ 4 افراد ہلاک‘ 20 زخمی

کابل (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے،مشرقی افغانستان میں ڈرون حملے میں تین افغان نوجوان ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کے پولیس چیف نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تین راکٹ گرے جن میں سے پہلا راکٹ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے قریب جبکہ باقی دو راکٹ ایک نجی ٹی وی چینل کی عمارت اور افغان صدارتی محل کے نواح میں رہائشی علاقے میں گرے۔ انہوں نے کہاکہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مشرقی افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین افغان نوجوان ہلاک ہوئے۔ مقامی حکام کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلع باراکی بارک میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک میزائل داغاجس کے نتیجے میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ نوجوان کھیتوں میں کام کررہے تھے۔ کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مشرقی افغانستان میں تشدد کے واقعہ میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن