• news

چین کی کیمونسٹ پارٹی کے نئے قائد جن پنگ میں قیادت کی فطری صلاحیت ہے: بی بی سی

بیجنگ (بی بی سی) ژی جن پنگ نے کبھی کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ عالمی معیشت اور عالمی حدت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور چینیوں کی اکثریت ان سے زیادہ ان کی اہلیہ کو پہچانتی ہے جو لوک گلوکارہ ہیں۔ اس کے باوجود انسٹھ سالہ ژی جن پنگ چین کی سب سے زیادہ بااختیار شخصیت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما بننے والے ہیں جس کا انتخاب پارٹی کی کانگریس ہر دس سال بعد کرتی ہے۔ مسٹر ژی جو اس وقت بھی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور پانچویں نسل میں سرفہرست ہیں اور صدر ہوجنتا¶ کے اختیارات اور عہدہ سنبھالیں گے۔ مسٹر ژی کو مختلف ثابت ہونا ہو گا۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ نسبتاً کم عمر ہیں اور ایک اعلیٰ اہلکار کی اولاد ہونے کی وجہ سے انہیں جو ’شہزادوں‘ سی پرورش ملی ہے اس کی وجہ سے وہ مغرب کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں، چیزوں کو آسان لیتے ہیں اور خوداعتمادی رکھتے ہیں۔ سنگھوا یونیورسٹی کی سن زی کی مسٹر ژی سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان میں رہنمائی کی فطری صلاحیت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن