ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق‘ 4 شدید زخمی
لاہور (نامہ نگار) شہر مےں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات مےں4افراد جاں بحق 4 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی ہےں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز پور روڈ پرعبداللہ ، رائیو نڈ سٹی کے علاقہ میں صادق ، شاہدرہ کے علاقہ میں طالب حسین جبکہ غازی آباد کے علاقہ محمد بوٹاٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں جایا گیاجہاں وہ دم توڑ گئے۔ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے سامنے بادامی باغ کی رہائشی 75سالہ حاجراں بی بی کو تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ سٹی رائے ونڈکے علاقہ میں فیکٹری میں کام کے دوران پگھلتا ہوا لوہا اوپر گرنے سے 3 مزدورسعید، اختر اور ریاض جھلس کرشدےد زخمی ہو گئے۔ مغلپورہ کے علاقہ مےں تےز رفتار بس نے 35سالہ آفتاب کو کچل کر دونوں ٹانگےں توڑ دےں۔