براڈویل نے خفیہ دستاویزات سرکاری دفاتر سے حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی ) جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی محبوبہ سے تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی ایجنٹوں کو براڈویل کے کمپیوٹر پر خفیہ دستاویزات ملیں۔ اس حیران کن انکشاف سے متعدد سوالات نے جنم لیا ہے جن کی بنیاد پر یہ استفسار کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ کا ایک سینئر جرنیل حساس مواد کے فاش کرنے میں ملوث ہے۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق براڈ ویل نے اس امر کا اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے دستاویزات سے سرکاری عمارتوں سے حاصل کیں جبکہ جنرل پیٹرپاس کا کہنا ہے کہ انہوں نے براڈویل کو خفیہ دستاویزات فراہم نہیں کیں اب تحقیقات کاروں کے سامنے یہ سوال ہے کہ یہ خفیہ دستاویزات افشاءکرنے کے پیچھے کون ہے۔