• news

موبائل نمبر تبدیل کئے بغیر نیٹ ورک بدلنے کی سہولت ختم‘ ٹیکس میں 5 ارب روپے کمی کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دکانوں پر موبائل سمز فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، یکم دسمبر سے موبائل سمز دکانوں پر فروخت نہیں ہوں گی۔ موبائل فون نمبر تبدیل کئے بغیر دوسرے نیٹ ورک پر جانے کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے ان اقدامات سے 5 ارب روپے سالانہ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے ملک میں ایک لاکھ دکانوں پر اڑھائی کروڑ سمز موجود ہیں۔ سمز کی واپسی سے 5 کمپنیوں کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ نئی سمز خریدنے کیلئے فون کمپنی کے سینٹر پر جانا پڑے گا سم لینے کیلئے شناختی کارڈ اور یوٹیلٹی بل کی فوٹو کاپی دینی ہوگی۔ فون کمپنی کا نمائندہ سم حاصل کرنے کے خواہشمند کے گھر، دکان یا دفتر کا دورہ کرے گا۔ نادرا سے تصدیق کے بعد نئی سم جاری کی جائے گی۔ پری پیڈ سم کی خریداری کا طریقہ کار پوسٹ پیڈ جیسا کر دیا گیا۔ نمبر تبدیل کئے بغیر دوسرے نیٹ ورک پر جو صارف منتقل ہو گئے ہیں انہیں فرق نہیں پڑے گا۔ موبائل فون نمبر کی پورٹیبلٹی سروس کے ساتھ سہولت فراہم کرنیوالی کمپنی بھی ختم ہو گئی۔ پورٹیبلٹی سروس ختم ہونے کے باعث 100 سے زائد افراد بے روزگار ہو گئے۔ موبائل نیٹ ورک پورٹیبلٹی بورڈ کیلئے کمپنیوں نے 8.8 ملین ڈالر دیئے تھے۔
 

ای پیپر-دی نیشن