محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گانظر آنے کا امکان ہے: ماہر فلکیات
لاہور/ کراچی (خصوصی نامہ نگار) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت کراچی میں ہو گا جبکہ پنجاب زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج میٹنگ ہال ایوان اوقاف نزد لاہور ہائیکورٹ لاہور میں ہو گا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین علامہ مقصود قادری، علامہ فضل رحیم اشرفی، ڈاکٹر احمد میاں تھانوی، قاری عارف سیالوی، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، حسن رضوی، طارق محمود جاوید شرکت کرینگے۔ممتاز ماہر رویت ہلال پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے چاند کی عمر آج شام پوری ہو گی اور لیگ ٹائم مکمل ہونے کے باعث اسے پاکستان سمیت دیگر نواحی ممالک میں باآسانی دیکھا جا سکے گا۔