• news

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پنجاب پولیس نے 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے


لاہور/ گوجرانوالہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب پولےس حاجی محمد حبےب الرحمان نے کہا ہے کہ اچھرہ رسول پارک مےں جےل ہاسٹل مےں دہشت گردی سمےت دےگر واقعات مےں ملوث پانچ دہشت گردوں کو ملتان پولےس نے گرفتار کر لےا۔ ان دہشت گردوں کا تعلق تحرےک طالبان پاکستان کے قاری ےٰسےن گروپ سے ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولےس کلب لاہور مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔آئی جی نے کہا کہ سی پی او ملتان عامر ذوالفقار خان کی سربراہی مےں پولےس ٹےم نے جن دہشت گردوں کو گرفتارکےا ان مےں حبےب الرحمان، امتےاز احمد، حافظ محمد رمضان، محمد عمران اور امےر معاوےہ شامل ہےں۔ ان کا تعلق ڈےرہ اسماعےل خان سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوفےں، 4 مےگزےن، تےن پسٹل اور 105گولےا ں برآمد کی گئی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا دئیے، تحرےک طالبان قاری ےٰسےن گروپ پنجاب بھر مےں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں مےں ملوث ہے۔ آئی جی نے کہاکہ خصوصی طور پر محرم الحرام کی آمد کے پےش نظر دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف پولےس فورس کو مستقل سرچ آپرےشن جاری کرنے کے احکامات دئےے گئے ہےں۔ محرم کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کوکنٹرول کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سوہدرہ میں ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کرنے کے موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ معاشرے کے امن کو تباہ کرنے والے شرپسند عناصر کو نشان عبرت بنا دیں گے، غریب اور مظلوم کو انصاف کی فوری فراہمی اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد آئی جی پی نے ماڈل پولیس سٹیشن کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے آر پی او کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ محمد امین وینس ایک بہترین کمانڈر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن