فارن ایکسچینج فراڈ کیس: نیب نے دو ملزمان گرفتار کر لئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے 30 کروڑ روپے دھوکہ دہی سے عوام سے ہتھیانے کے الزامات پر طاہر سعید اور ندیم رضا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف 27 شکایات مےں جعلی فارن ایکسچینج بزنس میں سرمایہ کاری کے بہانے کروڑوں روپے سے محروم کرنے کا الزام ہے یہ سرمایہ کاری انٹرنیشنل فنڈ ٹیلی گرافک ٹرانسفرز کے ذریعے کی گئی۔ نیب نے متعلقہ بنک ریکارڈ حاصل کر لےا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ یہ رقوم ملزمان کے ذاتی کھاتوں میں منتقل کی گئیں جن کے خلاف رقوم ہتھیانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ بدھ کو دے دیا تاکہ ملزمان سے مزید تفتیش ہو سکے۔