• news
  • image
  • text

سیلاب متاثرہ کاشتکاروں میں مفت بیج تقسیم کیا جا رہا ہے، ملک احمد علی

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک احمد علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر زرعی شعبہ کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے دوستوں کو نوازنے کیلئے کھاد کا خود ساختہ بحران پیدا کرکے دو لاکھ ٹن کھاد درآمد کی گئی ایک بوری پر چھ سو روپے کمیشن کھایا گیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خریداری مرکز ڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں گندم کی بیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب سے متاثرہ 25000 کاشتکاروں میں 24 کروڑ روپے مالیت کا تصدیق شدہ ایک لاکھ 18 ہزار بوری معیاری بیج مفت تقسیم کر رہی ہے صوبہ بھر میں ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ آفت زدہ قرار دیئے جانے والے مواضعات میں آبیانہ، مالیہ اور زرعی ٹیکس معاف جبکہ زرعی قرضے م¶خر کر دیئے گئے ہیں حکومت پنجناب مصیبت کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ میں اس سال 37 لاکھ ٹن چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے حکومت پنجاب کاشتکاروں کو خوشحال کرنے اور انہیں معیاری زری ادویات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

epaper
صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں مفت بیج تقسیم کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن