• news
  • image
  • text

موبی لنک کی 50 لاکھ روپے انعام اور 1300cc کاریں پیش کرنے کیلئے ”ایس ایم ایس خزانہ مہم “کی اختتامی تقریب

لاہور (پ ر) موبی لنک نے ایس ایم ایس خزانہ انعام مہم کے آٹھویں سالانہ مرحلے کی اختتامی تقیرب کا اہتمام کیا، جہاں 50 لاکھ روپے بمپر انعام اور 1300 سی سی کی آٹھ عدد کاریں جیتنے والے خوش نصیب صارفین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ انعام کی رقم اور نئی گاڑیوں کی چابیاں دینے کیلئے موبی لنک ہا¶س اسلام آباد میں یہ خصوصی تقریب سجائی گئی۔ موبی لنک کی جانب سے منعقد کردہ مقبول ترین ذہنی مقابلوں کا سلسلہ ”جاز ایس ایم ایس خزانہ“ صارفین کو یومیہ بیش قدر انعامات اور ہفتہ وار نقد رقوم جیتنے کے بے شمار مواقع پیش کرتا ہے شرکاءکو ایس ایم ایس کے ذریعے آسان سوالوں کے جوابات دینے ہوتے ہیں۔ اس تقریب میں کوئٹہ کے رہائشی شمس اللہ کو 5,000,000 کا گرینڈ انعام پیش کیا گیا، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی زاہد اقبال اور لاہور کے رہائشی جہانگیر محمود گل اپنی نئی 1300cc گاڑیاں چلاتے ہوئے گھر گئے۔

epaper
نائب صدر موبی لنک فرید احمد ”جاز ایس ایم خزانہ“ مہم میں 50 لاکھ جیتنے والے شمس اللہ کو چیک دے رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن