• news

استعمال شدہ کاروں کی درآمد مقامی انڈسٹری کی بربادی کا سبب بنے گی: طاہر جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میںپچاس ہزار استعمال شدہ کاروں کی درآمد مقامی آٹو انڈسٹری کی بندش ,چالیس ہزار سے زیادہ ہنرمند ورکرز کی بے روزگاری اور اربوںڈالر کی سرمایہ کاری کو بر باد کرنے کا باعث بنے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور آٹو انڈسٹری کے ممتاز صنعتکار ملک طاہر جاوید نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ جولائی 2011 سے مئی 2012 کے دوران 41500 استعمال شدہ کاریں امپورٹ کی گئیں تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن