• news

لاہور اور سرگودھا چیمبر کا مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں چیمبرز صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے اور اپنے وسائل بروئے کار لائیں گے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاءامین شیخ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں ابوذر شاد، سرگودھا چیمبر کے سابق صدر مظہر احمد ملک، چیئرمین سرگودھا چیمبر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل فیصل خواجہ اور وائس چیئرمین جاوید اقبال چودھری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ مفاہمتی یادداشت کی رو سے دونوں چیمبرز باہمی مفادات کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے، صنعت و تجارت سے متعلقہ ڈیٹا کا تبادلہ کریں گے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لئے اقدمات اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن