• news

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال بنانے کیلئے مشاورتی عمل شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سسٹم کو فعال بنانے کے لیے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے سابق کپتانوں اور بورڈ آفیشلز سے تجاویز لی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پی سی بی و سابق کپتان جاوید میانداد، ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی انتخاب عالم، قومی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور، فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین، باولنگ کوچ محمد اکرم، سابق کپتان وقار یونس، سابق کپتان انضام الحق، سابق کپتان عامر سہیل، علی ضیائ، سمیت کئی نامور کرکٹرز نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس اگلے دو روز تک جاری رہے گا جس میں مزید ٹیسٹ کرکٹرز سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن