پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو بگ باش کیلئے این او سی جاری نہ کرنیکا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کو کامیاب بنانے کے لئے سٹار کرکٹرز کو اگلے ماہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بگ باش لیگ میں شمولیت کے لئے این او سی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جن میں شاہد خان آفریدی، عمر اکمل اور سعید اجمل نے بگ باش کے ساتھ لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے ۔