اصغر خان کیس میں نامزد جنرلز کی گرفتاری ہمارا مینڈیٹ نہیں: ڈی جی ایف آئی اے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے کے سربراہ انور ورک نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں نامزد جنرلز کی گرفتاری ان کا مینڈیٹ نہیں وہ صرف سیاستدانوں پر ہاتھ ڈال سکتے ہیں اصغر خان کیس کے حوالے سے مقدمے کے اندراج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے یہ بات نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہی۔