• news
  • image

زرداری مشرف سے بھی بڑی آفت بن چکے‘ ملکی سلامتی کیلئے نوازشریف کو اقتدار میں لانا ہوگا : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں مےں اربوں روپے کی کرپشن، معےشت کی تباہی اور عوام کو اندھےروں مےں دھکےلنے کے بعد زربابا کو اب عےد ملن پارٹی ےاد آگئی ہے ان کی ےہ جادو گری اب نہےں چلے گی۔ زر بابا چالےس چوروں کو لوٹی ہوئی ملکی رقم کی اےک اےک پائی کا حساب دےنا ہوگا۔ عوام ووٹ کی طاقت سے زرداروں سے نجات حاصل کرےں۔ اب کرپشن کا دےا گل کر کے پاکستان کی ترقی کا دےا جلائےں گے۔ انہوں نے ےہ بات گورنمنٹ ہائی سکول پےر محل کے وسےع گراﺅنڈ مےں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسہ مےں آمد سے قبل وزےر اعلیٰ پنجاب نے پےر محل کے عوام کو پےنے کے مےٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 32کروڑ روپے کی لاگت سے اربن واٹر سپلائی سکےم کے اجراءکا سنگ بنےاد رکھا۔ شہباز شرےف نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں مےں زربابا اور چالےس چوروں نے بے دردی سے ملکی پےسہ لوٹا، رےنٹل پاور پراجےکٹ، سٹےل ملز سکےنڈل اور دےگر قومی اداروں مےں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جسے غرےب عوام کو واپس لوٹانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطےاں ہوئی ہوں گی لےکن اپنے دور حکومت مےں اےک اےک پائی عوامی خدمت پر خرچ کی ہے۔ پورے پنجاب مےں اربوں روپے مالےت کے ترقےاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہےں جس کو عوام دےکھ سکتے ہےں۔ پنجاب مےں ترکی کی طرف سے بڑی سرماےہ کاری کی گئی ہے جو حکومت پنجاب پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے جبکہ اس کے برعکس مسٹر زرداری اگر ترکی سے اےک پےسے کی سرماےہ کاری بھی حاصل کرلےں تو انہےں مان جاﺅں گا۔ ےہ قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان نہےں ہے اگر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو محمد نواز شرےف کو اقتدار مےں لانا ہوگا جو کہ پاکستانی قوم کی واحد امےد ہےں۔ شہباز شرےف نے پےر محل کے لوگوں سے کہا کہ وہ زرداری ٹولے کو بھگائےں ۔ان کا وعدہ ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کے تمام مطالبات پورے ہوں گے اور تعمےر وترقی کا نےا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹےک سنگھ کے پانچ ہزار سے زائد موروثی مزارعےن کو زمےنوں کے مالکانہ حقوق دئےے جا رہے ہےں۔ وزیراعلی نے پےر محل کو تحصےل کا درجہ دےنے، نوجوانوں کے لئے سپورٹس کمپلےکس اور پےر محل مےں دانش سکول کے قےام کا اعلان کےا۔ قبل ازےں وزےر اعلیٰ پنجاب نے تحصےل کمالےہ ضلع ٹوبہ ٹےک سنگھ کے موضع پےر قادر بخش مےں دربار سےد عبداللہ شاہ کے سجادہ نشےن سےد محمد شےراز شاہ قادری اور پرنسپل حزب الرحمن اسلامک اکےڈمی سےد محمد فراز شاہ سے ملاقات کی۔ کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ زرداری ملک کے لئے مشرف سے بھی بڑی آفت بن چکے ہیں۔ عوام کسی جھوٹے پراپیگنڈہ سے متاثر نہ ہوں۔ آنے والا کل مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے۔ عوام کے سامنے پیپلز پارٹی کی قیادت کے نقلی چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی ہوا نکلنا شروع ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ آمد کے فوری بعد دربار قادر بخش شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کرپٹ ٹولہ سے نجات ضروری ہے۔ منظور وٹو کے ذریعے پنجاب فتح کرنے کا خواب کبھی پورا نہ ہو گا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی صوبہ بہار اور پاکستانی پنجاب میں کئی قدریں مشترک ہیں، بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے صوبے کے عوام کیلئے بہترین اقدامات کرتے ہوئے جس طرح گڈ گورننس، شفافیت اور عزم و حوصلے سے صوبہ بہار کو تبدیل کیا ہے اسی طرح مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے صوبے میں تبدیلیاں لاتے ہوئے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے۔ نتیش کمار سوشلسٹ ہیں تو میں اسلامک سوشلسٹ ہوں۔ حکومت میں آ کرسابق دور کے کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں تبدیل کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ”گورننس اور سماجی شعبے کی ترقی، پنجاب اور بہار کے درمیان تجربات کا تبادلہ“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ ”سب سے پہلے پاکستان“ کا نعرہ لگانے والے سابق ڈکٹیٹر جنرل (ر) مشرف اور اس کے حواریوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی۔ دور آمریت میںکرپشن کی ایسی داستانیں رقم ہوئی ہیں کہ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ باب پاکستان پراجیکٹ پر درآمد شدہ سفید ماربل لگانے کیلئے 90 کروڑ روپے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن جس ملک میں غریب کو دو وقت کی روٹی نصیب نہ ہو، غریب علاج کی آس میں ایڑیاں رگڑتا دم توڑ جائے وہاں پر اس طرح کی شاہ خرچیاں کرنا ظلم نہیں تو کیا ہے۔ ایک طرف بنیادی سہولتیں میسر نہ ہوں اور دوسری طرف ہم امپورٹڈ ماربل لگائیں، کیا یہ قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان ہے؟ باب پاکستان پراجیکٹ پر سفید ماربل لگانے کا منصوبہ روک کر مقامی ماربل استعمال کرکے 60 کروڑ روپے کی بچت کی۔ 5 ارب روپے کی لاگت سے لاہور قصور روڈ جسے 2008ءمیں مکمل ہونا تھا، مشرف اور اس کے حواریوں نے ایسی لوٹ مار کی کہ یہ منصوبہ بھی کرپشن سے نہ بچ سکا۔ پنجاب بنک سے عوام کے خون پسینے کی کمائی کے70 ارب روپے لوٹے گئے۔ یہ معجزہ ہے کہ بنک بچ گیا۔ سابق دور میں 30 کروڑ روپے سیکرٹ فنڈ سے ہڑپ کئے گئے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں، ڈکٹیٹر کے دور میں ہر ادارے کوتباہ کیا گیا۔ ڈکٹیٹر کے حواریوں نے پنجاب میں لوٹ مار کی بدترین مثالیں قائم کیں۔ مشرف کے حواریوں، ٹھیکیداروں اور متعلقہ محکموں کے ناپاک گٹھ جوڑ نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا تاہم اس وقت کسی شعبے میں سیاسی مداخلت ہو رہی ہے نہ میں اسے برداشت کرتا ہوں۔ تمام امور شفاف طریقے سے سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔ اقبالؒ اور قائدؒ کے پیغام کو آگے لے کرچلیں تو تاریخ کا دھارا بدل سکتے ہیں۔ پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتاہے لیکن یہ سب کچھ تقاریر کرنے سے حاصل نہیں ہو گا بلکہ کام اور محنت کرنا ہو گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ نوجوان ملک میں مثبت تبدیلیاں لانے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ ساڑھے چاربرس کے دوران پنجاب کے ہر شعبہ میں میرٹ اور صرف میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔ کرپش، سفارش اور اقربا پروری کو بہت حد تک ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی اور وزراء کے کوٹے کی بجائے صرف میرٹ کا کوٹہ مقررکیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں 10 ارب روپے کی مالیت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے 50 ہزار ہونہار اور کم وسیلہ طلبہ و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ 4300 سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں۔ پنجاب میں 5 نئے میڈیکل کالجز اور 5 خواتین یونیورسٹیز بنائی جا رہی ہیں۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم صرف اور صرف میرٹ پر کی جا رہی ہے اور میں خود بھی کسی کو لیپ ٹاپ نہیں دے سکتا۔ گرین ٹریکٹر سکیم ہو یا ییلو کیپ، انٹرن شپ پروگرام ہو یا بلاسود قرضہ سکیم ایک پائی کی بھی کرپشن ہوئی ہے نہ میرٹ کی خلاف ورزی۔ شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ یہ کہاںکا انصاف ہے کہ امیرکا بچہ کم نمبروں کے باوجود پیشہ ورانہ تعلیم کیلئے اہل ہو اور غریب کے ذہین بچے میرٹ پر آنے کے باوجود تعلیم سے محروم رہ جائیں۔ یہ قائدؒ کا پاکستان ہے نہ اقبالؒ کا۔ کرپشن، لوڈشیڈنگ اور بیڈ گورننس کے باعث عوام نااہل حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ عام انتخابات قریب ہیں لہذا عوام اب عام انتخابات میں ایسی دیانتدار، پرعزم اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں جو حقیقی معنوں میں ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ تعلیم، صحت اور سماجی شعبے میں بہتری کیلئے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے مثالی کام کیا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ہم ایک تھے جو ہونا تھا ہو گیا، ہماری تاریخ اور وراثت سانجھی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ماضی چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں انکا جو استقبال ہوا اور جو پیار ملا اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہچان ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں اولڈ راوینز کی اس تقریب میں شریک ہوا ہوں۔ اس موقع پر بھارتی وفد کے ارکان، صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، متعلقہ حکام، دانشور، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے دوران وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بھارتی بہار کے وزیراعلی اور ان کے وفد کے ارکان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن