• news

وفاقی حکومت کا معذور افراد کو قرضے دینے اور ملازمتوں کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان

کراچی (این این آئی) وفاقی حکومت نے معذور افراد کیلئے آسان اقساط پر قرضے دینے اور ملازمتوں کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اعلان صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت معذور افراد کیلئے بھی روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ معذور افراد ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ لے سکیں گے۔ یہ قرضے بلاسود اور آسان اقساط پر فراہم کئے جائینگے تاکہ معذور افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس پروگرام کو اگلے سال 2013 میں شروع کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن