شہباز شریف کے دورہ پیرمحل اور جی سی یونیورسٹی میں تقریب کی جھلکیاں
لاہور (خصوصی رپورٹر) ٭وزےراعلیٰ شہباز شرےف کی پےر محل آمد کے موقع پر شہر اور جلسہ کے پنڈال کو خوبصورت خےر مقدمی بےنرز اور مسلم لیگ (ن) کے پرچموں سے سجاےا گےا۔ ٭ےوتھ ونگ کے نوجوان نے شےر کا مجسمہ اٹھا کر پارٹی کے حق مےں نعرے بازی جاری رکھی۔ ٭پنڈال مےں پہنچنے پر جلسے کے شرکاءنے ”دےکھو دےکھو کون آےا شےر آےا شےر آےا“کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ وزےراعلیٰ نے ہاتھ لہرا کر ان کے پر جوش نعروں کا جواب دےا۔ ٭وزےراعلیٰ کی سٹےج پر آمد کے موقع پر فضاءمےں رنگ برنگے غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے۔ تمام شرکاءنے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔ ٭وزےراعلیٰ نے حاضرےن کو گرمانے کے لئے حبےب جالب کی غزل ”اےسے دستور کو صبح بے نور کو مےں نہےں مانتا“ کے چند اشعار ترنم میں پڑھے جس پر لوگوں نے بھی دل کھول کر داد دی۔ ٭گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب کی صدارت شہباز شریف نے کی جبکہ بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار مہمانِ خصوصی تھے۔ ٭یونیورسٹی کا پطرس بخاری ہال طلبا و طالبات سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی آمد پر ان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا۔ طلبا کئی منٹ تک زوردار تالیاں بجاتے رہے۔ ٭وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران جب گورنمنٹ کالج میں اپنے زمانہ طالب علمی کا ذکر کیا تو طلبا نے خوشی کا اظہار کیا۔ ٭محمد شہباز شریف نے تقریر میں اپنے یہ پسندیدہ اشعار بھی سنائے جس پر نتیش کمار نے بھی تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ کو بھرپور داد دی۔
خوشبوﺅں کا اک نگر آباد ہونا چاہئے
اس نظام زر کو اب برباد ہونا چاہئے
خواہشوں کو خوبصورت شکل دینے کے لئے
خواہشوں کی قید سے آزاد ہونا چاہئے
ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں
عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہئے
٭وزیراعلیٰ نے تفصیل کے ساتھ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکرکیا اور طلبا نے نہایت انہماک سے ان کے خیالات سنے۔ ٭صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جب یہ کہا کہ وہ شہباز شریف کے اقدامات پر انہیں سلیوٹ کرتے ہیں تو تقریب کے شرکاءنے زوردار تالیاں بجا کر ان کی تائید کی۔