• news

پنجاب بھر کی 32 جیلوں میں قیدی بھیڑ بکریوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں

لاہور (رپورٹ جاوید یوسف) پنجاب بھر کی 32 جیلوں میں اس وقت 21527 قیدیوں اور حوالاتیوں کی جگہ پر 49900 قیدی اور حوالاتی بھیڑ بکریوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ ان جیلوں میں ملتان میں خواتین کیلئے ایک جیل مختص ہے جہاں 40 خواتین ایسی ہیں جن کیخلاف مقدمات زیرسماعت ہیں جبکہ 4 خواتین سزائے موت کے قیدی ہیں۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود 31827 مردوں اور 578 عورتوں کیخلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات زیرسماعت ہیں۔ جیلوں میں 10827 مرد ملزمان اور 233 عورتیں سزا یافتہ ہیں۔ ان جیلوں میں 6357 مرد ملزمان اور 29 عورتیں سزائے موت کی کوٹھڑیوں میں موجود ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے سزاﺅں کیخلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کررکھی ہیں اور کچھ مجرموں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیلیں دائرکررکھی ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 1083 قیدیوں کی جگہ ہے جبکہ یہاں 3650 قیدی موجود ہیں۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں کل 833 خواتین ہیں۔ پنجاب میں کل 36 اضلاع ہیں جبکہ چار مختلف اضلاع کے ملزمان کو انکے قرب و جوار کے اضلاع کی جیلوں میں رکھا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن