• news

پنجاب حکومت کا کچی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی منظوری کا فیصلہ

لاہور (میاں افضل علی سے) پنجاب حکومت نے 825 کچی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 2271 ملین فنڈز کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تباہ شدہ سیوریج سسٹم کو بحال کیا جائے گا اور سٹریٹ لائٹس لگوائی جائیں گی۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں اور سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ بہت سی کچی آبادیوں میں ابھی تک ٹیوب ویل کی تنصیب کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔ تمام ڈویژنوں سے کچی آبادیوں میں موجود زیر التواءمنصوبوں کی تفصیلات ملنے کے بعد فنڈز کی منظوری دی جا رہی ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی فہرست پی اینڈ ڈی کو بھجوا دی گئی ہے، جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ڈویژن میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن