• news

مشرف کو گارڈ آف آنر پی پی حکومت نے نہیں دیا، انکی ذاتی نمائش تھی: شرجیل میمن

کراچی (ثناءنیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو گارڈآف آنر پیپلز پارٹی کی حکومت نے نہیں دیا بلکہ وہ پرویز مشرف کی اپنی ذاتی نمائش کاحصہ تھا جس میں کسی بھی وفاقی و صوبائی وزیر یا کسی بھی رکن قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت نہیںکی۔ آج وہ لوگ ہمیں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کا طعنہ د ے رہے ہیں جبکہ پرویز مشرف کے تمام جائز وناجائز احکامات پر انہی لوگوں نے آمنا و صدقنا کہا تھا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں سندھ کا غدار کہنے والے ذرا اپنے گریبان میں جھانکےں ، ہم نے تو صرف اُن کو آئینہ دکھایا تووہ بُرا مان گئے۔ اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے سپوت خواتین کا احترام کرنے والے ہیںلیکن کسی بھی رکن اسمبلی بالخصوص کسی خاتون کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے احتجاج میں غیر پارلیمانی حرکات کا استعمال کریں۔ قومیت پرستی کے دعوے کرنے والوں کا ماضی کسی سے چھپا نہیں ہے اور تاریخ میںبھی یہ بات اچھی طرح رقم ہے کہ کالا باغ ڈیم کے حامی کون تھے؟ جنرل ضیاءالحق اور پرویزمشرف جیسے آمروںکی کاسہ لیسی کس نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن