سروس سٹرکچر کی منظوری، ڈاکٹر اب بیرون ملک نوکریوں سے پرہیز کرینگے: صدر جنرل کیڈر ایسوسی ایشن
لاہور (نیوزڈیسک) ڈاکٹروں کا سروس سٹرکچر منظور ہونے سے اب ڈاکٹروں کی کثیر تعداد بیرون ملک جا کر نوکریاں کرنے سے پرہیز کریگی۔ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹروں میں سروس سٹرکچر کی منظوری کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے یہ باتیں جنرل کیڈر ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر میں تبدیلی کے معاہدہ میں جنرل کیڈر ایسوسی ایشن برابر شریک رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کر کے صحت کے شعبہ کو ایک بڑے بحران سے بچا لیا۔ جنرل کیڈر ڈاکٹرز کو پہلی مرتبہ سپیشلسٹ اور ٹیچنگ کیڈر میں ترقی ممکن ہو گی اور جنرل کیڈر میں رہتے ہوئے فیلو شپ کا اضافی الا¶نس بھی مل سکے گا۔