بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری
لاہور( این این آئی) بھارتی صوبہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے حضرت داتا گنج بخشؒکے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی ‘سیکرٹری اوقاف طارق پاشا ‘ ڈی جی مذہبی امور‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ، منیجر و ایڈمنسٹریٹر دربار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔نتیش کمار نے کہا کہ یہاں آ کر دلی سکون ملا ہے۔ صوفیا کرام نے امن و آشتی کا درس دیا ہے ۔ وزیر اعلی اور ان کے وفد کے ارکان کی دستار بندی صوبائی وزیر اوقاف نے کی۔