رئیسانی نے جان علی چنگیزی سے کوالٹی ایجوکیشن کا قلمدان واپس لیکر جعفر جارج کو دیدیا
وئٹہ (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے صوبائی وزیر جاں علی چنگیزی سے قلم دان واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن کا قلم دان پیپلز پارٹی کے جعفر جارج کو دے دیا گیا۔ جان علی چنگیزی نے 2 دن پہلے پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل اجلاس میں شرکت کی تھی۔