لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس‘ 13 ایڈیشنل سیشن‘ 49 سول جج کنفرم‘ ایک فارغ‘ 3 ججوں کیخلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے 13ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 49 سول ججز/ جوڈیشنل مجسٹریٹ کی سروس کنفرم کرنے کی منظوری دے دی۔ کنفرم ہونے والے سول ججوں کو درجہ دوم کے اختیارات کی بھی منظوری دی گئی۔ تین ایڈیشنل سیشن ججوں اور دو سول ججوں کی سروس کنفرم کرنے کا معاملہ مو¿خر کر دیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت اجلاس میں مسٹر جسٹس منظور احمد ملک مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن، مسٹر جسٹس صغیر احمد قادری، مسٹر جسٹس ناصر سعید، مسٹر جسٹس طارق مسعود اور مسٹر خواجہ امتیاز احمد نے شرکت کی۔ کمیٹی نے جن ایڈیشنل سیشن ججوں کی سروس کنفرم کرنے کی منظوری دے دی ان میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اکرم، وسیم الرحمن خاکوانی، محمد یار گوندل، امجد نذیر چودھری، محمد نوید اقبال، محمد اصغر خان، محمد شبیر، سید زوار ظفر علی، نسیم احمد ورک، اسد علی، طارق محمود باجوہ، طارق جاوید اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر حسین شامل ہیں۔ سروس کی کنفرمیشن پانے والے سول ججوں میں قیصر حسین مری، نوید عباس، محمد ضیاالرحمن، سیف اللہ بابر، محمد عبدالستار، محمد ضیغم، عبدالستار، عنبر گل خان، محمد جمشید، شازیہ منور، محمد عاصم شفیق، محمد شاہد اقبال، آصف اقبال، ظہیر احمد، محمد اظہر قیوم، عدنان انجم، ناصر محمود گوندل، جاوید اقبال، انیلہ سعید، صباحت گل خان بلوچ، زاہرہ منظور ملک، محمد عمران خان، شازیہ محبوب، محمد اجمل خان، فیض اللہ، میاں اعجاز احمد، مبارک علی، عمر دراز مری، محمد طیب اسحاق، محسن علی، محمد طارق خان، فاروق احمد، ذوالفقار احمد، شوکت عباس، ساجد محمود، زمان علی رانجھا، غلام مصطفی یزدانی، کاشف رشید خان، بنگش، سردار نوید احمد، کاشف افتخار، محمد عمر فاروق، طارق محمود کہوٹ، عمران یعقوب، صدق لیاقت، عظمیٰ احسن، نادیہ مشتاق، نازیہ رشید اور مہرالنسا شامل ہیں۔ ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے جںججوں کی سروس کنفرنس کرنے کا معاملہ مو¿خر کیا ان میں ایڈیشنل سیشن ججز بخت فخر، محمد حسین، عتیق الرحمن اور وجاہت حسن جبکہ سول ججز سید عی وقاص بخاری اور شیر باز خان شامل ہیں۔ انتظامی کمیٹی نے سول جج فیصل آباد کلثوم مصطفی کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ سول جج/ او ایس ڈی گلزار حسین کو اس کی سروس سے فارغ کرنے کی کارروائی کے لئے حتمی شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ) جاوید نواز چودھری کے خلاف انضباطی کارروائی کو منسوخ کر دیا گیا۔ انتظامی کمیٹی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد امجد پرویز، ایڈیشنل سیشج جج خانیوال خضرت حیات گوندل اور سول جج ننکانہ صاحب مظفر حسین کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں دیگر معاملات بھی زیربحث آئے۔