• news

اے این پی کا تھنک ٹینک جے یو آئی (ف) سے انتخابی اتحاد پر آج غور کرے گا

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی او رجمعیت علماءاسلام (ف) کے درمیان آنے والے انتخابات میں انتخابی اتحاد پر غور اور اے این پی کے آئندہ انتخابات میں لائحہ عمل کو طے کرنے کے لئے پارٹی تھنک ٹینک کا اہم اجلاس (آج) جمعہ کو یہاں خیبر پی کے ہاﺅس میں ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے کی دو بڑی حریف سیاسی جماعتوں اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے مابین حالیہ دنوں میں ہونے والے رابطوں کے نتیجہ میں دونوں حریف جماعتیں آئندہ الیکشن میں ایک دوسرے کی حلیف بننے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو بھیجے گئے پیغامات میں آئندہ انتخابات مل کر لڑنے کے آپشن پر سنجیدہ بات کی ہے اور دونوں جماعتوں کی طرف سے مثبت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے‘ اے این پی نے آئندہ انتخابات میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلوں کیلئے پارٹی تھینک ٹینک کا اہم اجلاس (آج) جمعہ کو خیبر پی کے ہاﺅس میں طلب کیا ہے جس کی صدارت پارٹی سربراہ اسفند یار ولی کرینگے ۔ اے این پی ذرائع نے بتایا کہ اگر جے یو آئی کے ساتھ انتخابات کے لئے کوئی اتحاد ہوا بھی تو وہ تمام چیزوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا جبکہ اے این پی اور پیپلز پارٹی میں آئندہ انتخابات میں اتحاد ہو گا اور نہ ہی اس حوالے سے تاحال کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن