6 گھروں میں 37 لاکھ کے ڈاکے، شہری نقدی، قیمتی اشیاءاور گاڑیوں سے محروم
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں 16 گھروں میں 37 لاکھ کے ڈاکے، شہری نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے مانگا منڈی کے علاقہ میں معین کے گھر سے 11، ہنجروال میں شریف گجر کے گھر سے 9 لاکھ، ملت پارک میں داﺅد کے گھر سے 7 لاکھ، مصطفی آباد میں عارف کے گھر سے 5 لاکھ، باٹا پور میں یاسر کے گھر سے 3 لاکھ، شمالی چھاﺅنی میں معراج کے گھر سے 2 لاکھ، نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ گلشن راوی میں سلیم سے ڈاکو 32 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل، مغلپورہ میں محمد اقبال سے 40 ہزار اور موبائل، گڑھی شاہو میں توفیق سے 45 ہزار اور دو موبائل چھین لئے۔ چوروں نے جنوبی چھاﺅنی میں علی کے گھر سے 17 لاکھ، شفیق آباد میں محمود کے گھر سے 16 لاکھ، مصری شاہ میں اذان کے گھر سے 10 لاکھ مالیت جبکہ شیراکوٹ میں معظم کے گھر سے 9 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاﺅن سے خرم علی، مسلم ٹاﺅن سے ارشد مرزا، گلبرگ سے رحمن بھٹہ کی کاریں جبکہ گڑھی شاہو سے محمد علی شاہ، شالیمار سے اسد، باغبانپورہ سے معظم، گلبرگ سے علی رضا کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔