چین: جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ منتخب‘ لی کیانگ وزیراعظم نامزد
بیجنگ+ اسلام آباد (اے ایف پی+ نمائندہ خصوصی) زی جین پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ زی جن پنگ کو ہو جن تاو¿ کی جگہ کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنا یا گیا ہے جبکہ لی کی کیانگ کو چین کے نئے وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ لی کی کیانگ مارچ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ زی جن پنگ چینی مسلح افواج کے نئے کمانڈر اورچین کے نئے صدر بھی ہونگے۔ زی جن پنگ چائنیز ملٹری کمشن کے چیئرمین بھی ہوں گے۔ نومنتخب صدر کمیونسٹ پارٹی زی جین پنگ کا کہنا ہے کہ پرانے چین کو نئے چین میں تبدیل کرینگے۔چین کی اصل طاقت عوام میں ہے، عوام کے اتحاد سے ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔ پرسکون زندگی چین کے عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس نے نائب صدر شی جنگ پنگ کو نیا عہدہ دینے کا اعلان کردیا۔ نئے صدر کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کی تعداد کم کر کے سات کر دی گئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم پرویز اشرف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کو نئی قیادت کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے چینی قیادت کے نام اپنے پیغام میں آصف آصف علی زرداری نے کہا کہ ”چینی قیادت کی بلا رکاوٹ منتقلی چینی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی کی دانش کی مظہر ہے۔