کمشن کے پاس سپریم کورٹ کے مساوی توہین عدالت کے اختیارات ہیں: شعیب سڈل
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ارسلان افتخار تحقیقاتی کمشن کے سربراہ شعیب سڈل نے کہا ہے کہ میری توسیع کے بارے میں کوئی سمری کابینہ میں نہیں بھیجی گئی۔ ملازمت میں توسیع کی سمری کابینہ کو جاتی تو سیکرٹری اجلاس میں ضرور جاتے۔ ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات ملی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شعیب سڈل کا کہنا تھا ایک پارٹی کمشن کے پاس آئی تھی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک ریاض نوٹس کے جواب میں کمشن کے سامنے پیش ہوئے۔ کمشن 30دن کے لئے بنتے ہیں تاہم تحقیقات مکمل کر کے ہی ختم ہوتے ہیں۔ کمشن کے پاس سپریم کورٹ کے مساوی توہین عدالت کے اختیارات ہیں۔ ملک ریاض کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ ملک ریاض کے جواب کا انتظار ہے۔ ملک ریاض نے کہا کہ ان کے سپریم کورٹ میں دائر بیان سے تحقیقات کر لی جائیں۔ ملک ریاض چاہتے ہیں سپریم کورٹ سے نظرثانی اپیل کے فیصلے تک تحقیقات نہ ہوں۔ ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کا عمل نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے کمیشن اور میڈیا میں دیے گئے بیانات میں فرق ہے۔