• news

نوازشریف نے لاہور سے قومی صوبائی اسمبلی کے امیدوار منتخب کرنے کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے لاہور کے قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کی 25 نشستوں کے لئے موجودہ ممبران اسمبلی سمیت دیگر امیدواروں کے چناﺅ کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں سینیٹر پرویز رشید اور پرویز ملک ایم این اے و صدر مسلم لیگ ن لاہور پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ موجودہ ممبران اسمبلی کی کارکردگی اور شہرت کے حوالے سے بھی رپورٹ دیں۔کمیٹی اپنی سفارشات اس ماہ کے آخر میں نوازشریف کو پیش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن