کراچی کے تاجروں کا فکسڈ بھتہ دینے کا فیصلہ حکومتی ناکامی ہے: نعیم میر
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستا ن انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں کی اس سے زیادہ بے بسی اور کیا ہو گی کہ انہوں نے فکسڈ بھتہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ سندھ حکومت، انتظامیہ، رینجرز اورکراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروانے والے تاجر مٹھی بھر بھتہ خوروں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کے تاجر بھتہ خوروں کو فکسڈ بھتہ دیتے ہیں تو اس سے بھتہ خوروں کے حوصلے اتنے بلند ہو جائیں گے کہ ان کا اگلا ہدف لاہور ہو گا۔ سندھ حکومت بھی بلوچستا ن حکومت کی طرح اپنا آئینی جواز کھو چکی ہے۔