• news

مقبوضہ کشمیر پر بیان‘ وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

اسلام آباد (سلطان سکندر + ایجنسیاں) معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کے احتجاج پر سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا صوبہ قرار دینے کے بارے میں سیکرٹری داخلہ کے تحریری بیان کو واپس لینے اور سیکرٹری داخلہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ آزادکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان اور وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے وزیراعظم سے ملاقات میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی‘ وفاقی حکومت کی طرف سے بیل آ¶ٹ پیکج سمیت مختلف منصوبوں اور معاملات میں فنڈنگ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کے بیان سے کشمیر کاز کو پہنچنے والے سخت نقصان کی طرف وزیراعظم پاکستان کی توجہ مبذول کرائی صدر ریاست نے مقبوضہ کشمیر کی قیادت کی طرف سے کئے گئے احتجاج کا ذکر کیا جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ سیکرٹری داخلہ کے بیان سے نہ صرف مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے م¶قف بلکہ کشمیریوں کی تحریک کو نقصان پہنچا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے واضح طور پر ہدایت کی کہ آئندہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی بیان دفتر خارجہ کی منظوری کے بغیر نہ دیا جائے۔ آزاد کشمیر حکومت کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے منظور کئے گئے 20 ارب روپے کے بیل آ¶ٹ پیکج‘ ایرا کے آٹھ ارب روپے کے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ادارے آزادکشمیر کی حکومت کے فنڈز کی فراہمی کے لئے دی گئی منظوری پر عملدرآد کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناءوزیراعظم سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان پارلیمان نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کو جسلہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات میں وزیراعظم نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو بلا تطعل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر، سینیٹر عباس خان آفریدی، سینیٹر اسماعیل بلیدی، غلام علی نظامانی، مسز فرحت خان، میاں عبدالحق، الیاس میاں، چودھری عبدالغفور، سبین رضوی، فوزیہ حبیب، شاہد حسین بھٹو، فرخندہ امجد‘ لعل محمد خان، خانزادہ خان، سید مرتضیٰ امین، محمد صادق عمرانی، جان علی چنگیزی، رائے مجتبیٰ کھرل اور صاحبزادہ محبوب سلطان کے علاوہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن