• news

امریکی سفیر کی ملاقات: امریکہ ڈرون حملے بند کرے‘ پاکستانی دہشت گرد نہیں خود اس کا شکار ہیں: نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر + ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے جاتی عمرہ رائیونڈ میں امریکہ کے پاکستان میں نئے سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ نوازشریف نے رچرڈ اولسن کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے آپ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینگے۔ امریکی سفیر نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور دونوں ممالک دہشت گردی کیخلاف مل کر نمٹیں گے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، خواجہ آصف اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ نوازشریف نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ صدر بارک اوباما کی قیادت میں امریکہ دنیا میں امن کیئے اپنا کردار ادا کریگا۔ نوازشریف نے کہا امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مسائل کو سمجھنا چاہئے۔ پاکستانی دہشت گرد نہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مسائل کو بھی سمجھا جائے۔ نوازشرےف نے امریکہ سے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستانی دہشت گرد نہےں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہےں، دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں سب سے زےادہ قربانیاں پاکستان نے دےں، دنےا کو ہماری قربانےوں کی قدر کرنی چاہئے۔ امرےکہ کو ےورپی منڈےوں تک پاکستانےوں کی مزےد رسائی کے لئے تعاون کرنا چاہئے۔ پاکستان اور امرےکہ کے تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں، ڈرون حملوں سے پاکستانی عوام مےں امرےکہ کے خلاف نفرت مےں اضافہ ہوتا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات بھی متاثر ہوتے ہےں۔ امرےکی سفےر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانےوں کی قربانےوں کو امرےکہ قدر کی نگاہ سے دےکھتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف امرےکہ اور پاکستان نہےں پوری دنےا کے مفاد مےں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن