• news

ژوب: خود کش دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

ژوب+کوئٹہ (آئی این پی+ بیورو رپورٹ ) بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب مشکوک گاڑی میں دھما کے سے 2 اہلکارجاںبحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق افغان سرحدی علاقہ کانوکی کے قریب ایف سی اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکا جس میں 4 افراد سوار تھے۔ایف سی اہلکار مشکو ک گاڑی کو لے کر ہیڈ کوارٹر کی طرف آرہے تھے کہ گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 اہلکار جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے میں شدت پسند بھی زخمی ہوئے جنہیں ایف سی اہلکاروں نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ کمانڈنٹ ایف سی طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا،ایف سی کی گشتی پارٹی نے ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں موجود افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فاران میں پولیس نے نامعلوم شخص کو مسخ شدہ نعش قبضے میں لے لی۔ کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کا ایک زخمی ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن