• news

فرانزک آڈٹ کرنے والی کمپنی نے سی این جی 28 روپے کلو مہنگی کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (خبر نگار) سپرےم کورٹ کے حکم پر اوگرا نے فرانزک آڈٹ مکمل کر لےا ہے۔ رپورٹ 19 نومبر کو سپرےم کورٹ مےں پےش کر دی جائے گی۔ فرانزک آڈٹ کے لئے مقرر کی جانے والی پرائےوےٹ کمپنی نے سی اےن جی کی قےمت مےں 28 روپے فی کلوگرام اضافہ تجوےز کےا ہے جبکہ اوگرا کی انٹرنل ٹےکنےکل کمےٹی جس کو اوگرا نے فرانزک کمےٹی کی معاونت کے لئے بناےا ہے نے اپنی الگ رپورٹ مےں اضافہ 15 روپے تجوےز کےا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک آڈٹ کے لئے پرائیویٹ کمپنی نے ہر صوبے سے دو دو سی این جی سٹیشن جبکہ اسلام آباد سے ایک سی این جی سٹیشن منتخب کیا تھا جبکہ آئل کمپنیوں کے دو سی این جی سٹیشنوں کو بھی آڈٹ کے لئے منتخب کیا۔ فرانزک کمپنی نے کمپریشن لاگت 10 روپے کلو، آپریٹنگ لاگت 13.50 روپے اور مالکان کا منافع 4.5 روپے فی کلوگرام تجویز کیا۔ کمپنی نے کمپریشن اور آپریٹنگ لاگت کو سٹیشنز کے لئے لازم قرار دیا ہے۔ دوسری طرف اوگرا کی کمیٹی نے کمپریشن لاگت 6 روپے، آپریٹنگ لاگت 10 روپے اور مالکان کا منافع 4 روپے فی کلوگرام تجویز کیا ہے۔ کمیٹی نے سی این جی کی ریجن ون میں نئی قیمت 77 روپے اور ریجن ٹو میں 68 روپے فی کلوگرام تجویز کی ہے۔ اوگرا کے ترجمان کرنل (ر) فرخ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنل کمےٹی کی تجاوےز کی کوئی حےثےت نہےں۔ سپرےم کورٹ مےں صرف پرائےوےٹ کمپنی کی رپورٹ پےش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن