• news

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 23 نومبر کو طلب، مصری صدر خطاب کرینگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 23 نومبر بروز جمعہ طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مصری صدر محمد مرسی خطاب کرینگے۔ واضح رہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی 21 نومبر سے پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ مصری صدر ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن