• news

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، اظہر محمود، عمرگل اسلام آباد لیپرڈز کی نمائندگی کریں گے


اسلام آباد (آئی این پی) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود اور عمر گل اسلام آباد لیپرڈز کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود اور فاسٹ باﺅلر عمر گل کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد لیبرڈز کی نمائندگی کی پیشکش کی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔
 ، اظہر محمود قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے اپنی فٹنس ثابت کریں گے جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں سلیکیشن کا فیصلہ کیا جائے گا، اس سے قبل عمر گل پشاور پینتھرز کی نمائندگی کرتے تھے لیکن اس مرتبہ وہ اسلام آباد لیپرڈز کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن