پیراگون کرکٹ اکیڈمی نے شعیب اکیڈمی کو 23 رنز سے ہرا دیا
لاہور (پ ر) پیراگون کرکٹ اکیڈمی نے شعیب کرکٹ اکیڈمی کو دوستانہ میچ میں 23 رنز سے شکست دیدی۔ پیراگون کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ 40 اوورز میں 275 رنز بنائے۔ علی زریاب آصف نے 107 ناٹ آ¶ٹ، ابوبکر خان نے 54 اور اویس ڈوگر نے 51 رنز بنائے۔ یاسر نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ شعیب کرکٹ اکیڈمی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 252 رنز ہی بنا سکی۔ زبیر نے 74، مجتبیٰ نے 55 اور عمران نے 28 رنز بنائے۔ مہرعلی نے 4، رضوان احمد نے 3 اور ذیشان اکرم نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ پیراگون کرکٹ اکیڈمی کے علی زریاب آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔