• news

2014ءکے بعد امریکی افواج کا افغانستان میں قیام ضروری ہے: نامزد نیٹو کمانڈر

ٹوکیو (آن لائن) افغانستان میں اتحادی فوج کے لئے نامزد کمانڈر نے 2014ءکے بعد بھی طویل مدت تک فوجی قیام کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے نامزدگی کے بعد جنرل جوزف ڈنفورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ 2014ءمیں اتحادی فوج کے انخلا کے بعد امریکی افواج کا افغانستان میں طویل مدت تک قیام ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں کی حتمی تعداد بارے کوئی تجویز نہیں دی تاہم ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار امریکی فوجی کافی ہوں گے جو طویل مدت تک قیام کریں۔ ان فوجیوں کو جنگی ہیلی کاپٹر اور دیگر فضائی طاقت کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں القائدہ اور طالبان کے خلاف آپریشن کے لئے یہ بنیادی ضرورت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن