• news

سینٹ نے ائرپورٹس سکیورٹی فورس ترمیمی بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ نے ایئر پورٹس سیکورٹی فورس (ترمیمی) بل 2012ءکی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ چیئرمین سینٹ نے دی پراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2012ءقائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کر دیا۔ سینٹ کے اجلاس میںوزیر دفاع سید نوید قمر کی جگہ پر وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے تحریک پیش کی کہ ایئر پورٹس سیکورٹی فورس (ترمیمی) بل 2012ءقائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن