بےنظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بےنظیر بھٹو قتل کیس میں دوسری ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق عدالت عظمیٰ میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے نظرثانی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ محمد اسلم چودھری نے درخواست میں راولپنڈی کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی راولپنڈی، سابق صدر مشرف، پرویزالٰہی، سابق ڈائریکٹر آئی بی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ چودھری محمد اسلم نے مﺅقف اپنایا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کوئی عام مقدمہ نہیں۔ اس میں کوئی بھی شہری فریق بن سکتا ہے۔ عدالتی بنچ نے اس حقیقت کو نظرانداز کرکے ان کے درخواست کو خارج کر دی۔ چونکہ وہ واقعے کا عینی شاہد ہے اور وہ اس واقعے سے متاثر بھی ہوا ہے۔