ملتان: بسکٹ فیکٹری مالکان نے ائرکمپریسر سے ملازم کے منہ میں ہوا بھر دی، آنتیں پھٹ گئیں
ملتان (وقت نیوز) ملتان میں وہاڑی روڈ پر بسکٹ فیکٹری مالکان نے ملازم پر وحشیانہ تشدد کیا اور ائرکمپریسر کے ذریعے اس کے منہ میں ہوا بھر دی جس سے ملازم کی آنتیں پھٹ گئیں۔ وقت نیوز کے مطابق زخمی ملازم کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔