ایک سال میں15 لاکھ 71ہزار ڈالرکی چمڑہ مصنوعات کی برآمد
اسلام آباد (اے پی پی) پچھلے مالی سال کے دوران 15 لاکھ 71ہزار940 ڈالر مالیت کا چمڑا، کھالیں اور چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران پاکستانی برآمد کنندگان نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کو چمڑے، خام کھالوں، جوتوں، دستانوں اورچمڑے کے ملبوسات کی برآمدات کیں۔ اس دوران چمڑے کی برآمدات سے 4 لاکھ 45ہزار799 ڈالر، دستانوں کی برآمد سے ایک لاکھ 65 ہزار942 ڈالر، چمڑے کی مصنوعات سے 5 لاکھ22 ہزار841 ، چمڑے کے جوتوں کی برآمدات سے 80 ہزار93، چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات سے 3 لاکھ 41 ہزا ایک ڈالر اورچمڑے کی متفرق مصنوعات اورکھالوں کی برآمدات سے بالترتیب 15 ہزار897 اور421 ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔