انڈسٹریل پارک سرگودھا میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی: محسن سید
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام 80کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھا انڈسٹریل پارک آئندہ اٹھارہ ماہ میں 100 ایکٹر اراضی پر بننے والے اس انڈسٹریل پارک میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی سٹرکیں ، سیوریج ،ڈرینیج ،بجلی اور اےفلواینٹ ٹرٹےنمنٹ پلانٹ سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی یہ بات نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو محسن سید نے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ سرگودھا انڈسٹریل پارک میں لائیٹ ،انجئیرنگ، ٹریکٹر کرینک ِشافٹس ،کولڈ سٹو ریجز ،فاﺅنڈری ، سٹرس انڈسٹری (فامنگ پرسس ) آئل ملز اور دیگر سیکٹرز سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ سرگودھا پارک روزگار کے نئے ہزاروں مواقع فراہم کریگا۔