کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ لاہور میں ملا جلا رجحان ‘ سرمایہ کاری مالیت 40 کھرب سے بڑھ گئی
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی تیزی رہی جبکہ لاہور میں ملا جلا رحجان رہا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 54.67 پوائنٹس اضافے پر 16197.74 پر پہنچ گیا۔ 6 ارب 5کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار127روپے اضافے سے مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 40 کھرب 43ارب 18کروڑ 79لاکھ 76 ہزار 691 روپے تجاوز کرگئی۔دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر109کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس2.14 پوائنٹس کے اضافہ سے 3906.09 پر بند ہوا۔ 3لاکھ41 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہو ا۔