• news

ہائی بلڈ پریشر سے بچاﺅ کے لئے طرز حیات میں تبدیلی لائیں: حکیم قاضی ایچ اے خالد

لاہور (پ ر) دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگ ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد اور 85لاکھ خواتین نیز 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد اس مرض سے ناواقف ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی اور بلند فشار خون کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش کریں نمک کا استعمال کم، فاسٹ فوڈز، گوشت، چکنائی، انڈہ اور دیگر مرغن و گرم اشیاءسے پرہیز رکھیں۔ سبزیوں خصوصی شلجم، کالی توری، لوکی، (گھیا کدو) کرم کلہ اور دالوں کا استعمال زیادہ کریں۔ موسمی پھل اور ان کے جوسز استعمال کریں۔ وزن زیادہ ہو تو کم کریں۔ غذا سادہ و زود ہضم اور ایک لقمے کی بھوک رکھ کر کھائی جائے، سرخ مرچ کی جگہ کالی مرچ اور نمک بہت کم یا مصنوعی نمک استعمال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن