• news

پیپلز پارٹی شیعہ ونگ عزاروں کو پانی اور کھانا مہیا کرے گا

لاہور ( خبر نگار) پیپلز پارٹی کے کارکنان محرم الحرام میں ہونے والی مجالس میں عزاداروں کو پانی کی سبیلیں اور نیاز مہیا کریں گے اور پیپلز پارٹی کے شیعہ ونگ کے کارکنان ان مجالس میں بھرپور شرکت بھی کریں گے ۔اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ون کے صدر زاہد زوالفقار خان کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں زونل صدر سید زاہد علی شاہ ‘ سیکرٹری جاوید بخاری اور شکیل میر چنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن