مسلمان قرآن اور نبی سے تعلق مضبوط کر کے ہی کامیاب زندگیاں گزار سکتے ہیں: علامہ صادق قریشی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر علامہ صادق قریشی نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاﺅن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ اسلامی روح سے دور ہو گیا ہے اسلئے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہیں۔قرآن اور نبی کریم ﷺسے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا بنیادی سبب بھی حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے۔